بھارتی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ رینجرز کی فائرنگ سے دو سمگلر ہلاک
لاہور (خبرنگار) پنجاب رینجرز نے ایک بار پھر بھارت کی طرف سے بھاری مقدار میں مختلف برانڈز کی انڈین شراب پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ دو سمگلر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے گذشتہ رات پنجاب رینجرز کے جوانوں نے واہگہ بارڈر کے ایریا میں انڈیا کی طرف سے کچھ افراد کی مشکوک حرکات دیکھیں۔ للکارنے پر مذکورہ افراد نے اپنا سامان وہیں پھےنک دیا اور واپس بھارت کی طرف بھاگنے لگے۔ پنجاب رینجرز اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا جس پر سمگلروں نے فائر کےا۔ رےنجرز کی جوابی فائرنگ میں دو سمگلرز کاشی اور سرفراز ہلاک ہو گئے۔ ان کے سامان کو قبضہ میں لیا گیا تو اس میں سے مختلف برانڈز کی 48 بوتل انڈین شراب برآمد ہوئی۔ کیس کو متعلقہ تھانے میں اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
رینجرز/ سمگلرز ہلاک