• news

امید ہے سہ فریقی گیس پائپ لائن منصوبہ دوبارہ ٹریک پر آجائیگا: ایران

نئی دہلی(آن لائن)ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران‘ پاک بھارت اور سہ فریقی گیس پائپ لائن منصوبہ دوبارہ ٹریک پر آجائیگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے مہدی احمد نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی یہ گیس پائپ لائن تعمیر ہو جانے کے بعد بھارت کو بہت ہی کم قیمت پر پیٹرولیم براہ راست سپلائی کیا جائے گا جو کہ ملک کو توانائی کی پیداوار میں معاونت فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اور اس کام پر پیشرفت کیلئے پاکستان کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ یہ پائپ لائن جلد بھارت تک مکمل کر لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات اور ایران کے خلاف نئی عالمی پابندیوں کے باعث فی الحال روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور ایران کے تاریخی تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے۔
ایرانی/پائپ منصوبہ


ای پیپر-دی نیشن