• news

پٹرول‘ بجلی‘ گیس بحران کیخلاف تحریک انصاف کا گدھا گاڑیوں پر مظاہرہ

لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پٹرول‘ بجلی، گےس کے شدےد بحران کے خلاف لاہور پرےس کلب کے باہر تانگوں اور گدھا گاڑیوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرےن نے ہاتھوں مےں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ کارکنوں نے سڑک پر دھرنا دےا اور سےنہ کوبی کرتے رہے، کارکنوں نے مک گےا تےرا شو نواز اور دیگر نعرے لگائے۔ مظاہرےن سے قائدےن شبےر سےال، عبدالرشےد بھٹی، جمشےد اقبال چےمہ، زبےر نےازی، ثوبےہ کمال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گےس اور پٹرول کا بحران حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی دنوں سے عوام سڑکوں پر رل رہے ہےں لےکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہےں رےنگ رہی۔ موجودہ حکومت عوام کو کسی سطح پر بھی رےلےف دےنے مےں بری طرح ناکام ثابت ہو چکی۔ پٹرول کا بحران تجربہ کار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ 30 سالوں سے برسراقتدار رہنے والے حکمران پےنے کا صاف پانی بھی فراہم نہےں کر سکے، نواز شرےف، شہباز شرےف اس بحران پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہےں اےسا لگتا ہے کہ ملک مےں جنگل کا قانون ہے، نہ حکومت اور نہ ہی حکمران دوربےن سے بھی نظر نہےں آ رہے۔
آزادی مارچ میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کا دوسرے روز بھی بنی گالہ میں دھرنا
اسلام آباد (آئی این پی) آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءنے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پیر کو دوسرے روز بھی دھرنا دیا۔ دھرنے میں شریک پولیس تشدد سے جاں بحق کارکنوں کے ورثاءکا موقف ہے کہ ملتان اور اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ پارٹی قیادت انکے مسائل حل کرنے کی بجائے منہ پھیر رہی ہے۔ جاںبحق کارکنوں کے لواحقین نے کہا وہ خود سے ہونیوالی زیادتیوں کے ازالہ کے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔
سانگلہ ہل، پھولنگر، 2 لڑکیوں، فیصل آباد میں کمسن بچے سے زیادتی
سانگلہ ہل + پھولنگر (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) سانگلہ ہل اور پھولنگر میں 2 لڑکیوں، فیصل آباد میں کمسن بچے سے زیادتی۔ سانگلا ہل کے مقامی محلہ احمد آباد کی 19سالہ لڑکی (ع) کو 3 نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر زبردستی اغواءکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر رات بھر باری باری زیادتی کی ، ہاتھا پائی کے دوران (ع)کے زخمی ہو گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر میڈیکولیگل کرایا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹر نے گینگ ریپ کی تصدیق کر دی، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر (ع) نے تحسین خاں ایڈووکیٹ کی وساطت سے مقامی ایڈیشنل سیشن جج شہزاد حسین بھٹی کی عدالت میں رٹ دائر کر دی۔ عدالت نے انچارج تھانہ سٹی سے 22 جنوری کیلئے رپورٹ طلب کر لی۔ محلہ احمد آباد کے محمد بوٹا کی جواں سالہ بیٹی (ع) شام 5 بجے نجی ہسپتال سے دوائی لے کر واپس گھر جا رہی تھی، سیاہ کار اس کے قریب رکی 3 نامعلوم افراد نے زبردستی کار میں ڈال لیا، نامعلوم مقام لے جاکر ساری رات تینوں باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ علاوہ ازیں (ع) نے کہا ظالموں نے میری زندگی تباہ کر دی ہے، وزیراعلی ٰ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس مجھے انصاف دلائیں اگر ایسا نہ ہوا تو میں وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے خود سوزی کر لوں گی۔ پھولنگر میں چار افراد کی 14 سالہ لڑکی سے زیادتی، لوگوں کے آنے پر فرار۔صفانووالا چوک رہائشی (ر) اپنے گھر سے قریب واقع ماموں کے گھر جانے کےلئے نکلی راستے میں مختیار ، منشائ، عامر وغیرہ اسے زبردستی اُٹھا کر قریبی حویلی میں لے گئے مختیار نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ علاوہ ازیں نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد میں کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لگانے والے تین افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے رحمت آباد کے رجب علی نے پولیس کو بتایا حسنین اور اس کے ساتھیوں نے بیٹے عثمان کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادتی


ای پیپر-دی نیشن