نوشہرہ : فائرنگ سے پٹرول پمپ کا مالک ہلاک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) پبی بازار نوشہرہ میں فائرنگ سے پٹرول پمپ کا مالک ہلاک ہو گیا۔
میاں چنوں بم دھماکہ کیس: مرکزی ملزم کی اپیل مسترد‘ سزائے موت برقرار
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میاں چنوں بم دھماکہ کیس میں ملوث مرکزی ملزم ماسٹر محمد ریاض کو خصوصی عدالت سے ملنے والی 14 مرتبہ کی سزائے موت کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے خصوصی عدالت کی جانب سے ملزم کو دیگر دفعات کے تحت بھی دی گئی مجموعی طور پر 95 سال کی قید کو بھی بحال رکھا ہے۔ ملزم نے اپنے گھر ہی میں بارود کی بھاری مقدار تخریب کاری کے لئے رکھا ہوا تھا۔ اس دوران بم دھماکہ ہو گیا۔ جس سے اس کی اپنی سگی بہن فاطمہ اور بھائی محمد یوسف سمیت کل 13 افراد شہید ہو گئے تھے۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث دیگر دو ملزموں امتیاز اور فیاض کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔
سزائے موت برقرار
اٹلی: جعلی پاسپورٹ پر لندن جانے کی کوشش میں گرفتار پاکستانی رہا‘ دہشت گردی کے کسی منصوبے سے تعلق نہیں: حکام
روم (اے ایف پی) اٹلی کے حکام نے جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش میں گرفتار پاکستانی شخص کو رہا کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اٹلی میں یہ شخص سیاسی پناہ کی درخواست پر جواب کا انتظار کر رہا تھا۔ اس شخص پر غلط کاغذات رکھنے کا الزام عائد کیا جائے گا مگر اس کا کسی بھی دہشت گردی کی منصوبہ بندی سے تعلق نہیں تھا۔ اتوار کے روز اس شخص کو غلط پاسپورٹ پر برطانیہ جانیوالی ایزی جیٹ کی پرواز اڑنے سے چند منٹ قبل اتار لیا گیا تھا۔
اٹلی/ پاکستانی رہا
سعودی عرب میں رواں ماہ
تیسرے پاکستانی کا سر قلم
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ میں ملوث اس سال کے آغاز سے تیسرے پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔ یاسر عرفات منیر احمد کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی۔ اس طرح رواں سال سعودی عرب میں سر قلم کئے جانے والے کل افراد کی تعداد 11 اور پاکستانیوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ وزارت داخلہ نے کہا ہم منشیات سے جنگ کر رہے ہیں کیونکہ یہ منشیات معاشرے کیلئے بڑا نقصان ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2013ءمیں سزائے موت پر سب سے زیادہ عملدرآمد کرنے والے ملکوں میں ایران اور عراق کے بعد سعودی عرب کا تیسرا نمبر تھا۔ سعودی عرب میں ریپ‘ قتل‘ اسلام سے انحراف‘ مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔
گوجرانوالہ: گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی، ہسپتال منتقل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار طالب علم زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کوطبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ سیٹلائٹ ٹاﺅن کا رہائشی 18 سالہ حماد اکرم موٹر سائیکل پر اکیڈمی جا رہا تھا، راستے میں پسرور روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن اور چہرے پر پھرنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر سختی سے پابندی عائد ہو نے کے با وجود شہر میں بلاروک ٹوک پتنگ بازی کا سلسلہ جا ری ہے۔
ڈور/ نوجوان زخمی