• news

ایک اور بھٹو کا عدالتی قتل ہونیوالا ہے، مشرف کو بے نظیر کیس میں فائدہ ملنے کی خبر پر آصفہ بھٹو زرداری کا ردعمل

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو پاکستان کے عوام مشکل میں نہ ہوتے‘ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں لائبریریوں کو مستحکم کرنا چاہتی ہوں۔ میری والدہ اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کو ایک ایسی جمہوری ریاست بنایا جائے جس کی قومی پالیسی کا مرکزی نقطہ اس کے عوام کی فلاح و بہبود ہو۔ سابق صدر پرویز مشرف کو بینظیر بھٹو قتل کیس میں مبینہ فائدہ ملنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا جج صاحبان آمر کو محفوظ راستہ دے رہے ہیں۔ ایک اور بھٹو کا عدالتی قتل ہونے والا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری

ای پیپر-دی نیشن