25 جنوری تک پٹرول اور بجلی کے معاملات حل ہو جائیں گے : عابد شیر علی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نہروں کی بندش سے ہائیڈرو پاور پیداوار میں کمی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا باعث بنی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 25جنوری تک پٹرول اور بجلی کے معاملات حل ہو جائیں گے۔ خیبر پی کے میں صحت ، تعلیم اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ عمران خان کو اپنی زبان بندی اور عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے۔ پٹرول بحران نا اہلی ہے، غفلت کرنے والوں کا احتساب ہو گا۔ دہشت گردوں کے خلاف متحد کر فوج کو مضبوط کرنا چاہئے۔
عابد شیر