• news

گستاخانہ خاکے : برطانوی رکن پارلیمنٹ کی مذمت چچنیا میں دس لاکھ افراد کی ریلی

بریڈ فورڈ (این این آئی+ رائٹر+ اے ایف پی) فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی فرانسیسی میگزین میں اشاعت کیخلاف برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ جارج گیلوے سمیت مسلم اور غیرمسلم رہنماﺅں نے خطاب کیا اور گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کی۔ مظاہرے سے خطاب میں جارج گیلوے نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ فرانس میں سترہ افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جارج گیلوے نے کہا کہ ہم اس بنیاد پر فرانس کے میگزین کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کسی مقدس ہستی کی شان میں گستاخی کرے۔ جارج گیلوے نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاکے بنانے والوں کے خلاف قانون سازی کرے۔ بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر اور لیبر پارٹی کے رہنما کونسلر عمران حسین نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر قانون اور تہذیب کی حدود کو نہیں پھلانگنا چاہئے۔ مظاہرے سے نازخان، فرح ناز خان اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماﺅں مدثر راجہ اور مصباح واحد، مقامی چرچ کی پریسٹ کیرل ڈیلس اور دیگر مسیحی اور رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔ نائیجر میں ہونے والے مظاہروں میں اختتام ہفتہ تک 45 چرچ نذرآتش کئے گئے ہیں۔ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں10 لاکھ افراد نے خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ جرمنی کی اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا نے آئندہ ہفتے ریلی کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان میں بھی سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی ہے، غزہ میں بھی ہزاروں افراد نے خاکوں کیخلاف احتجاج کیا۔
جارج گیلوے/ ریلی



ای پیپر-دی نیشن