• news

افغان صدر نے سکیورٹی فورسز کیلئے خطرہ بننے والے گروپوں کو ختم کرنے کا حکم دیدیا

کابل (آئی این پی )افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں مزید 26 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے اور 19 کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ طالبان کے حملے میں 2 افغان فوجی بھی مارے گے ،ادھر افغان آرمی نے فوجیوں کے پانی میں زہر ملانے کی سازش ناکام بناتے ہوئے3 عسکریت پسندوں کوزہریلے کیمیکلز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع سے جاری ہونے والے ایک بیا ن میں کہا گیاہے طالبان چوبیس گھنٹوں میں مارے گئے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کیلئے خطرے کا باعث بننے والے تمام افراد اور گروپوں کو ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن