پولیس فاؤنڈیشن پلاٹ کیس، ملتوی کرنے کا عذر قبول نہیں ہوگا: سپریم کورٹ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ نے نیشنل پولیس فائونڈیشن میں پلاٹوں کی بندربانٹ کے کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ عدالت اس کیس کو زیادہ تر سن چکی ہے جو تھوڑا رہ گیا ہے اسکی سماعت کر کے فیصلہ سنا دیا جائیگا اور اب اس کیس کو ملتوی کر نے کا عذر قبول نہیں ہوگا۔ عدالت نے نیشنل پو لیس فاونڈیشن کیس میں فیصلہ دیا تھا جس کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے انجم عقیل سمیت متعدد اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ انجم عقیل نے عدالت میں پیش ہو کر کیس کو ملتوی کر نے کی استدعا کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انکے وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔