’’پٹرول بحران‘‘ نا اہل حکمران مستعفی ہوں، عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا : گلزار احمد لنگڑیال
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) نا اہل اور بے حس حکمران فی الفور مستعفی ہوں۔ عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے۔ قوم کی مائیں ، بیٹیاں پٹرول کیلئے لائینوں میں لگ کر خوار ہورہی ہیں۔ تانگوں اور گدھے گاڑیوں کا دور واپس آگیاہے۔ تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماچوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کو موجودہ بحرانوںسے نکال سکتے ہیں۔ موجودہ جعلی حکمران دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض تو ہو گئے لیکن لوٹ مار کے اور غیر ملکی دوروں کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ۔پاکستانی آج بدتر حالات کا شکار ہیں اور حکومت کی ہٹ دھرمی دیکھو جوڈیشنل کمیشن بنانے میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ پٹرول کے بحران میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حکمرانوں نے کتنے ارب روپے کمائے۔