اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھرتیوں کا عمل شفاف بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد (آئی این پی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں‘ ڈویژنوں اور ذیلی اداروں میں نئی بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس میں 70 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو انٹرویوزکیلئے کال لیٹرز جاری کرنے کی شرط لازمی قرار دیدی۔بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی وزارتوں اور اس کے ذیلی اداروں میں بھرتیوں کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل عتیق حسین کھوکھر کی طرف سے کو تمام وفاقی وزارتوں‘ ڈویژنوں اور ذیلی اداروں کو ایک سرکلر بھجوایا گیا ۔