• news

بنگلہ دیش : خالدہ ضیا کی 16 روز بعد اچانک نظربندی ختم کر دی گئی

ڈھاکہ (آن لائن+اے ایف پی)بنگلہ دیشی حکام نے اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیاء کی 16 روز بعد نظربندی ختم کر دی۔ بنگلہ دیشی نیشنل پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جماعت کی رہنما خالدہ ضیاء کی رہائشگاہ کے باہر سے پہلے سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کو ہٹایا گیا ہے پھر تھوڑی دیر بعد اضافی سکیورٹی اہلکار بھی غائب ہو گئے۔ تاہم معمول کے سکیورٹی اہلکار انکی رہائشگاہ کے ارد گرد موجود ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ غیر متوقع تھا۔ تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام پی این پی کی رہنما کے شوہر ضیاء الرحمان کی سالگرہ کے باعث ہے تاکہ بیگم خالدہ ضیاء اپنے شوہر کی قبر پر حاضری دے سکیں۔ اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال کے سبب جزوی ہڑتال ،ٹرانسپورٹ بند رہی اور مظاہرے کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن