• news

پٹرول بحران: اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پٹرول بحران پر اسمبلی کا فوری طور پر اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ریکوزیشن پیپلز پارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم، ق لیگ، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، فاٹا اور آزاد ارکان کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، ریکوزیشن پر اپوزیشن کے 95 ارکان کے دستخط ہیں جبکہ 86 ارکان کے دستخط درکار تھے۔ ریکوزیشن کے بعد سپیکر 14 ایام میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔ ریکوزیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے پٹرول بحران سے ملک میں انتہائی نازک صورتحال پیدا ہوگئی ہے لہٰذا قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر بحث کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن