پاکستان دہشت گردی کے ایشو کو سنجیدگی سے لے: بھارت‘ذکی الرحمن لکھوی سمیت ممبئی حملوں کے ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے: کرن رجیجیو
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجیو نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اب سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ایشو پر اب سنجیدہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ پاکستان امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کی بھارت حوالگی کے بیان کو مثبت انداز سے لے اور ذکی الرحمان سمیت ممبئی حملوں کے تمام ملزمان کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات انتہائی اہم ہیں۔