افتخار چودھری کا ہرجانے کا دعویٰ، عدالت نے عمران کے نام سمن تحریک انصاف سیکرٹریٹ بھجوا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے 20 ارب ہرجانے کے دعوے پر عمران خان کو سمن جاری کردئیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر گجانہ نے سمن جاری کئے سمن تحریک انصاف سیکرٹریٹ ایوب چوک ایمبیسی روڈ کے پتے پر بھجوایا گیا ہے۔ سمن کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدم حاضری پر یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عمران کو 29 جنوری کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران صبح ساڑھے آٹھ بجے اصالتاً یا وکالتاً پیش ہوں۔