• news

عوام آرمی چیف سے ملک کا انتظام کھل کر سنبھالنے کا مطالبہ کریں : الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر ملک کو غیرمستحکم کرنے کا عمل سازش کا حصہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کا ساتھ دینا چاہئے۔ عوام آرمی چیف سے مطالبہ کریں کہ وہ کھل کر ملک کا انتظام سنبھالیں۔ ایم کیو ایم بے لگام، فرسودہ سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے۔ اس کی سزا اللہ تعالیٰ دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن