• news

صدر نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں الائونسز میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی سول سرونٹس، مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے 10فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس کا اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور الائونس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ حکومت کی جانب سے سول سرونٹس اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس دیا گیا ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر نے قانون و انصاف اور انسانی حقوق ڈویژن کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر اور وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کی تنخواہوں اور الائونس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ صدر نے عمران عزیز خان ایڈووکیٹ کی بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہور تقرری کی بھی منظوری دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن