• news

کشمور، مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی 10 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کشمور (نامہ نگار) پنجاب سے متصل سندھ کے شہر کشمور میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے جنہیں کشمور اور کندھ کوٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اسوقت پیش آیا جب پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کشمور میں سامنے سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ہسپتال میں زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن