پاکستان سٹیل کے ملازمین نومبر اور دسمبر کی تنخواہ سے محروم ‘4 ارب 50 کروڑ روپے کے بیل آئوٹ پیکیج کی درخواست کی ہے: ترجمان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹیل کے ملازمین نومبر اور دسمبر کی تنخواہ سے محروم ہیں۔ ترجمان کے مطابق دو ماہ کی تنخواہ کی بجائے ملازمین کو فی کس دس ہزار روپے جاری کر رہی ہے۔ حکومت سے پاکستان سٹیل کے ملازمین کی تنخواہ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے بیل آئوٹ پیکیج کی درخواست کی ہے۔