پاکستان میں امن و امان سے مزید چینی سرمایہ کاری ہو گی: احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت گوادر سب ورکنگ گروپ کے وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت وانگ جنگ نے کی۔ وفد کو بتایا گیا کہ ایکنک نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے اور نئے گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان سے مزید چینی سرمایہ کاری آئے گی۔