• news

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس‘ قرضوں کی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں قرضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں میں کمی کے طریقوں اور ڈیٹ کے خاتمہ کی لاگت پر بھی غور کیا گیا۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ڈیٹ پالیسی رابطہ دفتر کی تنظیم نو کی جائے اور آئی ٹی کی بنیاد پر ڈیٹا بینک بھی قائم کیا جائے۔دریں اثناء چینی کمپنی سی ایس‘اے آئی ایل کے وفد نے وزیر خزانہ سے  ملاقات کی۔ وفد نے بتایا کمپنی پاکستان میں شمسی‘ ونڈ‘ پن بجلی کے 3ہزار میگاواٹ کے 7منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔دریائے سندھ کے زیر علاقے میں بھی بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر عملدرآمد کی خواہاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن