پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو بجلی بلوں پر اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا
پشاور (نوائے وقت رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس پر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ اکتوبر 2014ء سے حکومت ٹیکس بلوں میں وصول کر رہی ہے۔ ٹیکس غیر قانونی ہے حکومت کیس کا فیصلہ آنے تک اضافی ٹیکس وصول نہیں کر سکتی۔