سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارکان تحریک انصاف کے استعفے الیکشن کمشن کو بھجوانے سے روک دیا گیا: ذرائع
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کو الیکشن کمشن کو بھجوانے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ارکان سے علیحدہ علیحدہ تصدیق کے بغیر استعفے منظور نہیں کئے جا سکتے۔ الیکشن کمشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک استعفے نہیں ملے۔