کرپشن کیخلاف مہم‘نیب نے قومی کرکٹرز کی خدمات حاصل کر لیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے ملک میں بدعنوانی کے خلاف مہم کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی تقریب ہوئی ۔کھلاڑیوں نے روانگی سے قبل نیب کی’کرپشن کو نہ کہو‘ نامی مہم کےلئے پیغامات دیئے۔ مہم کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔ نیب کے سربراہ قمر زمان چوہدری نے اس مہم کے سلسلے میں پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے کردار کو سراہا۔