ریاض پیرزادہ کے بیان پر وزیراعظم کا اظہار ناپسندیدگی ‘وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ، پرسوں اعلان متوقع
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے سعودی عرب اور فوجی عدالتوں کے اپنے بیان پر ہونے والی تنقید اور وزیراعظم کے اظہار ناپسندیدگی پر وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ریاض پیرزادہ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا، بہاولپور سے پیر کو واپسی پر استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم کے سیکرٹری جاوید اسلم نے وفاقی وزیر کو ٹیلی فون کر کے سعودی عرب اور حکومت پر ان کی جانب سے کی گئی تنقید پر وزیراعظم نواز شریف کی سخت ناراضگی اور ناپسندیدگی سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریاض پیرزادہ نے اپنا استعفیٰ تیار بھی کر لیا ہے۔