• news

پی ٹی آئی کی پیشکش پر حکومت میڈیا کے سامنے مذاکرات کرے: شیریں مزاری

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی پیشکش پر میڈیا کے سامنے مذاکرات کرے، اسحاق ڈار الزامات کی سیاست بند کریں، حکومت الزامات کی بجائے دھاندلی کی تحقیقات میں سنجیدگی دکھائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  اسحاق ڈار بتائیں حکومت عدالتی کمشن سے کیوں خوفزدہ ہے، حکومت تحریک انصاف کی پیشکش پر میڈیا کے سامنے مذاکرات کرے، میڈیا کے سامنے مذاکرات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عدالتی کمشن کے حوالے سے تحریک انصاف اپنے مؤقف پر قائم جبکہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔  صدارتی حکم نامے کے مسودے میں پوری تفصیل درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن