• news

پیر سید مسعود احمد رضوی انتقال کر گئے تحریک پاکستان، ختم نبوت، نظام مصطفی میں سرگرم رہے، نماز جنازہ آج ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) روحانی  پیشوا علامہ پیر سید  مسعود احمد رضوی  طویل علالت  کے بعد 85  سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ مرکزی دارالعلوم  جامعہ  حزب الاحناف  لاہور کے سرپرست  اعلی  اور مفتی  اعظم  پاکستان پیر سید  ابوالبرکات سید احمد قادری  کے صاحبزادے سید ابوالحسنات  قادری کے بھتیجے  پیر سید محمود  احمد رضوی  کے بھائی اور مشہور محدث پیر  سید دیدار علی  شاہ محدث الوری کے پوتے تھے۔ انہوں نے ساری عمر اسلام  کی ترویج  و اشاعت  میں گزاری۔ مرحوم نے تحریک ختم نبوت،   تحریک پاکستان،  تحریک نظام مصطفی میں قید و بند  کی صعوبتیں  برداشت کیں۔  ان کا جنازہ  آج  جمعہ کو 4  بجے  سہ پہر جامعہ حزب الاحناف داتا دربار روڈ لاہور  سے اٹھایا جائے گا اور  نماز جنازہ  دربار حضرت داتا گنج  بخشؒ  میں ادا  کی  جائیگی۔ ان کی وفات  پر وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعلی  شہباز شریف، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،  وزیر خوراک بلال یٰسین، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، غلام محمد سیالوی،  راغب حسین نعیمی، عبدالمصطفی  ہزاروی اور دیگر  علماء و مشائخ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن