قصور: مخالفین کی فائرنگ سے سابق وزیر خارجہ سردار آصف کا بھتیجا قتل
قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) منڈی عثمانوالا میں مخالفین نے فائرنگ کرکے سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے بھتیجے کو موت کے گھات اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ سردار جاوید عرف سوبی صبح سویرے حسب معمول اپنے ڈیرہ پر موجود تھا موٹر سائیکل پر آنے والے مخالفین نے فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہی ڈھیر کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قریبی ذرائع کے مطابق سردار جاوید آصف احمد علی کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ منڈی عثمانوالا پولیس نے سردار جاوید کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچا دیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔