اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کی درخواست، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 15 روز میں جواب طلب
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کی درخواست پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 15 روز میں جواب طلب کیا ہے۔ 2002ءمیں دائر درخواست کی 12 سال بعد سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اردو کو قومی اور سرکاری زبان قرار دینا حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری تھی مگر ابھی تک اردو کو اس کی حیثیت نہیں دی گئی ہے۔ آئین کہتا ہے کہ اردو کو حکومت سرکاری زبان قرار دے گی اور دفاتر میں رائج کرے گی مگر بدقسمتی سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا۔
جواب طلب