غیرقانونی تقررکیس : سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ کونوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے غیرقانونی ترقیوں اور تقرر کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر چیف سیکرٹری سندھ کونوٹس جاری کردیا ہے۔جمعرات کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ میں شولڈر پروموشن سے متعلق توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گذار محمود اختر کا کہناتھاکہ عدالت نے غیر قانونی تقرریوں اور ترقیوں سے روکا تھا اس کے باوجود ترقیاں اورتقرریاں کی گئیں۔ عدالت نے صوبائی حکومت کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
غیرقانونی تقرریاں/کیس