کنٹریکٹ پر بھرتی سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 17 نہیں ملے گا، تنخواہ کے سوا تمام مراعات سے محروم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے گریڈ 16 کے سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 17 تو دیدیا ہے تاہم تنخواہ کے علاوہ باقی تمام مراعات اور استحقاق سے محروم کردیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 16 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ 17 نہیں ملے گا۔گریڈ 17 کے افسر کی طرح دفتر‘ رہائش پر ٹیلی فون یا موبائل فون کی سہولت گریڈ 17 کا میڈیکل الا¶نس اور کرایہ کے مکان کی سیلنگ بھی نہیں ملے گی۔گریڈ 17 اور گریڈ 19 کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کو گریڈ 17یا 19 کی ٹیلی فون سیلنگ بھی نہیں ملے گی۔
وزارت خزانہ