پٹرول کا ذخیرہ 51ہزار ٹن، آنئدہ ہفتے پنجاب، خیبر پی کے میں نئے بحران کا خدشہ
اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت کے پاس صرف تین روز کا پٹرول سٹاک رہ گیا جس کے بعد آئندہ ہفتے پنجاب اور خیبر پی کے کے عوام کو ایک مرتبہ پھر پٹرول کے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول سٹاک کے حوالے سے دستاویزات کے مطابق یہ نیا بحران آئندہ ہفتے شروع ہوسکتا ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول کا ذخیرہ 51 ہزار ٹن رہ گیا ہے اور پٹرول پمپس کو یومیہ 15 ہزار ٹن پٹرول سپلائی کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق پی ایس او اور حیسکو کے کارگو 26 جنوری کو کراچی پہنچیں گے، دونوں کارگو سے70 ہزار ٹن پٹرول 31 جنوری تک پنجاب پہنچے گا۔