شاہ عبداﷲ کو اصلاحات پسند رہنما کے طور پر یاد رکھا جائیگا
اسلام آباد (جاوید صدیق) سعودی عرب کے شاہ عبداﷲ کو ایک اصلاحات پسند حکمران کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ شاہ عبداﷲ نے سعودی عرب میں خواتین کو ووٹ کا حق دیا۔ انہوں نے سعودی مردوں اور خواتین کو مغربی ملکوں میں تعلیم کے حصول کے لئے جانے کی اجازت دی۔ شاہ عبداﷲ نے جدہ میں شاہ عبداﷲ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قائم کی جس میں مخلوط تعلیم شروع کی گئی۔ شاہ عبداﷲ نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب میں کریک ڈا¶ن کیا اور بڑی تعداد میں القاعدہ کے ارکان کو گرفتار کیا۔ ان کے دور میں انتہاپسندی کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ نائن الیون کے بعد شاہ عبداﷲ نے صدر بش کو ایک خط لکھا جس میں نائن الیون پر اظہار تاسف کیا گیا۔ شاہ عبداﷲ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اپنا مشہور منصوبہ شاہ عبداﷲ امن منصوبہ پیش کیا۔ جس میں اسرائیل کو امن کے بدلے عربوں کے 1967ءکی جنگ میں چھینے گئے علاقے واپس کرنے کی تجویز دی گئی لیکن اسرائیل نے شاہ عبداﷲ امن منصوبہ مسترد کردیا۔ شاہ عبداﷲ کی وفات پر القاعدہ اور دوسری انتہا پسند تنظیموں نے مرحوم پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
اصلاحات پسند