• news

31 مارچ 2015ء کو ایل این جی کا پہلا جہاز کراچی پہنچے گا

اسلام آباد (محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں 31 مارچ 2015ء کو ایل این جی کا بھرا پہلا بحری جہاز کراچی میں لنگرانداز ہو گا جس کے بعد پاکستان میں ایل این جی سپلائی شروع ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی حکومت قطر سے کامیاب مذاکرات کے بعد وطن واپس آ گئے جبکہ پاکستانی وفد قطر حکومت سے مزید تفصیلات طے کرنے کے لئے دوہا میں موجود ہے ذرائع کے مطابق قطر کے عہدیداروں نے پاکستانی وفد سے پاکستان کے اخبارات میں ایل این جی کے حوالے سے شائع ہونے والی بے بنیاد اور منفی خبروں کی اشاعت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر گیس نہیں خریدنی تو کم از کم ہمیں بدنام تو نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قطر حکومت کے شکوک و شبہات دور کئے۔
ایل این جی

ای پیپر-دی نیشن