پنجاب میں لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 6 ماہ قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ: ترمیمی آرڈیننس جاری
لاہور (نوائے وقت نیوز) لاﺅڈ سپیکر کا غلط استعمال روکنے کا ترمیمی آرڈنینس جاری کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق پنجاب ساﺅنڈ سسٹم آرڈنینس 2015ءفی الفور نافذ ہو گا۔ مساجد کے اندر اور باہر صرف ایک ایک لاﺅڈ سپیکر لگانے کی اجازت ہو گی، مساجد کے سپیکرز سے صرف اذان، جمعہ اور عیدین خطبے کی اجازت ہو گی۔ آرڈنینس متن میں یہ بھی گیا کہ لاﺅڈ سپیکر کے ذریعے معاشرے میں انتشار یا تفرقہ نہ پھیلے۔ خلاف ورزی کے مرتکب سپیکر کے مالک کو 6 ماہ قید ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
ترمیمی آرڈنینس