• news

بھارتی ڈیفنس ریسرچ آرگنائزیشن کا ورکر گرفتار، پاکستانی خفیہ ادارے کومعلومات فراہم کر رہا تھا، پولیس کا الزام

بھوبانسوار (رائٹرز) بھارتی پولیس نے مشرقی ریاست اور شہر سے ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس پر پاکستانی خفیہ اداروں کو خفیہ فوجی راز فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایشور چندرا بہار بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں کیمرہ مین کے طور پر کام کرتے ہوئے میزائل کے حوالے سے سرگرمیوں کی معلومات آگے فراہم کر رہا تھا۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ میزائل ٹیسٹوں اور دیگر فوجی سرگرمیوں کی معلومات پچھلے 8 تا 10 ماہ سے آئی ایس آئی کو فراہم کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن