یمن : حوثی باغیوں اور صدر ہادی میں معاہدہ طے پا گیا
صنعائ( صباح نیوز)یمن میں شیعہ حوثی باغیوں اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے مابین ایک معاہدہ طے پا جانے کی اطلاعات ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں باغیوں اور یمنی صدر ہادی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے ۔یمنی حکام کا کہنا ہے کہ فریقین تنازعے کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ساتھ ہی حوثی باغیوں کی تنقید کا ہدف بننے والے آئین میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔