اوباما مودی پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر زور دینگے: امریکی میڈیا
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نریندر مودی سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر زور دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے کہ کیسے دونوں نیوکلیئر پڑوسی ممالک مذاکرات شروع کرکے کشیدگی میں کمی کرسکتے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اوباما یہ دورہ اس وقت کر رہے ہیں جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی ہے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں اور متعدد سویلین اور فوجی مارے جا چکے ہیں۔