• news

پریذیڈنٹ کپ سلور کرکٹ ٹورنامنٹ : ملتان ٹائیگرز نے سوئی گیس کو اپ سیٹ شکست دیدی

لاہور+کراچی(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ون ڈے کپ سلور کرکٹ ٹورنامنٹ گروپ (ٹو) میں پاکستان واپڈا اور ایبٹ آباد نے اورگروپ (تھری) میں ملتان ٹائیگرز اور فیصل آباد ولوز نے اپنے، میچز جیت لئے، سیالکوٹ سٹالینز، حبیب بینک، سوئی سدرن گیس کمپنی اور پی ٹی وی کو ناکامی کی خفت اٹھانا پڑی۔ رانا نوید الحسن نے سنچری بنائی، عدنان رئیس، حسن رضا، عبدالرحمن اور شہزاد علی نے نصف سنچریاں سکورکیں۔  واپڈانے سیالکوٹ سٹالینز کو138 رنزسے مات دی، فاتح ٹیم264 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی، رانا نوید الحسن نے سنچری سکورکی۔ سیالکوٹ سٹالینز 126 رنزبناکرڈھیر ہوگئی۔ ایبٹ آباد فالکنز نے حبیب بینک کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ ملتان ٹائیگرزنے سوئی گیس کو چار وکٹوں سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا۔ سوئی گیس 206 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ملتان ٹائیگرزنے 207 رنزکا ہدف چھ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ فیصل آباد ولوز نے پی ٹی وی کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ میچ بارش کے باعث 20 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن