• news

سعید اجمل کا آفیشل بائولنگ ٹیسٹ مکمل‘ 24 بالز کا جائزہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی آف سپنر سعیداجمل کا فیصلہ کن آفیشل باولنگ ٹیسٹ چنئی میں مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کا نتیجہ سات روز میں متوقع ہے۔ جادوگرسپنر کل وطن واپس پہنچیں گے۔سعیداجمل کا فیصلہ کن باولنگ ٹیسٹ،پاس ہونگے یا فیل، نیتجہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔آف سپن اور دوسرا سے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے آف سپنر سعیداجمل کا دوسرا آفیشل ٹیسٹ چنئی کی سری رام چندار یونیورسٹی کی بائیومیکنس لیب میں ہوا، جادوگرسپنر کے ایکشن کی دوگھنٹے تک جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران ان سے اووردی وکٹ اور راونڈ دی وکٹ باولنگ کروائی گئی۔ دوسرا اور تیسرا ڈیلیوریزکا بھی جائزہ لیا گیا۔سعید اجمل نے ہر ڈلیوری پر 24 بالز کروائی ہیں۔ دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل سخت محنت کے بعد اپنی تمام ورائٹیز کے کلیئر ہو جانے کے لیے پرعزم ہیں۔سعیداجمل کا بائولنگ ٹیسٹ گذشتہ سال اگست میں ہونے والے دورہ سری لنکا کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ آفیشل باولنگ ٹیسٹ کرانے کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ٹیسٹ کلیئر ہونے پر سعید اجمل پر کرکٹ کے بند دروازے کھل جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن