حکمران ملک کیساتھ مخلص نہیں، اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں: مشرف
برسلز (نامہ نگار) مانچسٹر میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیت راجہ عزیز جہلمی نے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی سابق صدر نے اس موقع پر کہا کہ ملک اس وقت شدید چیلنجز کا شکار ہے عوام مایوسی کا شکار ہیں ،حالات دن بدن گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، حکمران ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں۔ وہ اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سمندر پار پاکستان متحد و منظم ہو کر پاکستان کے وقار اور اس کی سربلندی کیلئے کام کریں۔ سب سے پہلے پاکستان کو ترجیح دیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ اقتدار میں آ کر پاکستان میں انقلاب برپا کر دے گی۔ قوم مایوس نہ ہو ملک و قوم کے لئے دعا کریں۔ تاکہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو اس موقع پر راجہ عزیز نے سابق صدر کو بتایا کہ یورپ و برطانیہ میں عوام کی ایک بڑی تعداد نہ صرف ان کی منتظر ہے بلکہ ان کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنایا جا سکے۔