• news

یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف ریلی‘ 10 ہزار افراد کی شرکت

صنعا (رائٹرز + اے پی پی)  یمن کا سیاسی بحران روز بروز ابتر صورتحال اختیار کر رہا ہے۔ گذشت روز 10 ہزار افراد نے صنعا یونیورسٹی سے منصور ہادی کی رہائشگاہ کی طرف مارچ کیااور حوثی باغیوں اور القاعدہ مخالف نعرے لگائے گئے۔ یمن میں صدر منصور ہادی اور وزیراعظم خالد باح کے مستعفی ہونے کے بعد مجموعی طور پر حکومتی ایوان خالی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ابتر صورتحال کے سبب امریکہ نے انسداد دہشت گردی کے متعدد آپریشنز روک دئیے ہیں۔ حوثی ملیشیا نے صدر کے مستعفی ہونے اور ہنگامی اجلاس طلب کرنے کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کی بلڈنگ کا بھی راتوں رات محاصرہ کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن