• news

رحیم یار خان: حساس اداروں اور رینجرز کی کارروائی، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 8 مشکوک افراد گرفتار

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) حساس اداروں اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 8 مشکوک افرادکو حراست میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر حساس اداروں اور رینجرز اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 8 افراد جو کہ ٹرالر میں سوار تھے، حراست میں لیکر تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ ٹرالر کو ظاہر پیر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن