عوام کے حالات سے آگاہی کیلئے شہباز شریف پنجاب کا بھی دورہ کریں: عابد صدیقی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ میاں شہباز شریف دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں وہ پنجاب کا بھی دورہ کریں تاکہ پنجاب کے عوام کے حالات سے بھی آگاہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرف توجہ نہ دی گئی تو عوام مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔