• news

نوائے وقت کراچی کے سابق انچارج آرٹ سیکشن شیخ اشرف راحت انتقال کر گئے

کراچی (خصوصی رپورٹر) روزنامہ نوائے وقت کراچی کے سابق انچارج آرٹ سیکشن شیخ اشرف راحت علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر 74 برس تھی۔ انہوں نے سوگواروں میں دو بیٹے اور چار بیٹیوں اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔ تدفین بعد نماز عصر نارتھ کراچی میں محمد شاہ قبرستان میں ہوئی۔ واضح رہے کہ شیخ اشرف راحت 2005ء تک نوائے وقت کراچی سے وابستہ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن