حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی:ثمینہ گھرکی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی بد ترین لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور لا قانونیت سے جان چھڑائی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے افسوس کی بات ہے کہ عوام کو کسی بھی سیکٹر میں حکومت کی طرف سے ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمے دار اپوزیشن کی حیثیت سے حکومت کی غلط پالیسوں کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔