فضل الرحمان اور سراج الحق قومی اتحاد کی فضا خراب کر رہے ہیں: حامد رضا
لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کا بدلہ بلوچستان میں لے رہا ہے۔ تجارتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی طاقتیں بلوچستان میں سرگرم ہیں۔بلوچستان اور کراچی میں بد امنی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔فضل الرحمن،سمیع الحق اور سراج الحق دہشتگردوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فضل الرحمن اور سراج الحق اکیسیویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرکے قومی اتحاد کی فضاء خراب کررہے ہیں۔دہشتگردی کے مسئلے پر جے یو آئی اور جماعت اسلامی ایک طرف اورپوری قوم دوسری طرف کھڑی ہے ۔دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث کئی دہشتگردوں کا تعلق مدارس سے ثابت ہو چکا ہے ایسے مدارس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔