پٹرول 6.50، ہائی سپیڈ ڈیزل 7.80 روپے لٹر سستا ہو گا، اوگرا نے سمری تیار کر لی
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث ملک میں مسلسل تین بار تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کر لی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرول 6 روپے 50 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل 8 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے۔
تیل/ سستا