وزیر خزانہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدیلائن لاسز بھی صارفین پر ڈالنے کا امکان، بلوںمیں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے: ذرائع
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جو وزارت پانی و بجلی کی طرف سے انہیں پیش کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے ذریعے مرحلہ وار بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا جس کا مقصد گردشی قرضے کی ادائیگی ہے جو اس وقت تین سو ارب تک پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت لائن لاسز بھی صارفین پر ڈالے جانے کا امکان ہے جس سے ان کے بلوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزیر خزانہ/ بجلی