• news

پنجاب میں سینٹ انتخابات کیلئے (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کا متفقہ امیدوارلانے کا حتمی فیصلہ زرداری کر یں گے:ذرائع

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں سینٹ انتخابات کیلئے (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کا متفقہ امیدوارلانے کا حتمی فیصلہ آصف علی زرداری کر یں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ دونوں کی کوشش ہے کہ پنجاب سے سینٹ کی ایک نشست حاصل کی جائے جس کیلئے (ق) لیگ سے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پیپلزپارٹی سے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو امیدوار ہیں جسکے بعد دونوں جماعتوں میں رابطوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری ہی کر ینگے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے پیپلزپارٹی کا فیصلہ سامنے آجا ئیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن